اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

اسپورٹس بورڈ پنجاب(Sports Board Punjab) نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔

لاہور میں کھیلوں کی سہولیات مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دیے۔

مزیدپڑھیں:سرگودھا: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر تشدد، لڑکی اغواء

اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 اسپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔

ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، اسکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔