امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے نوجوان ایتھلیٹس کے ساتھ رقص کیا۔
گولف کے معروف کھلاڑیوں گیری پلیئر اور برائسن دی شامبو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
ملاقات وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدارتی فٹنس ٹیسٹ بحال کرنے کی مہم کا حصہ تھی، صدارتی فٹنس ٹیسٹ کو سابق صدر اوباما کی انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا۔
View this post on Instagram
گیری پلیئر جنوبی افریقا کے مشہور گولفر ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021ء میں صدارتی میڈل برائے آزادی سے نوازا تھا۔
گیری پلیئر نے نوجوان ایتھلیٹس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت اور غذائیت پر توجہ دیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہوگیا
ٹرمپ خود بھی گولف کے بہت شوقین ہیں اور ان کے پاس دنیا کے مختلف حصوں میں کئی گولف کورس ہیں جہاں وہ اکثر کھیلتے دیکھے جاتے ہیں۔












بدھ 6 مئی 2026 