کراچی: عوام نے وی آئی پی موومنٹ پروٹوکول توڑ دیا، سکیورٹی انتظامات درہم برہم،ویڈیو وائرل

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

کراچی کے تنگ آمد بجنگ آمد شہریوں نے بلاول ہاؤس(bilawal house) کے قریب روزانہ کی وی آئی پی موومنٹ کے لیے لگایا جانے والا پروٹوکول توڑ دیا۔

شہر قائد میں گزشتہ روز بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی موومنٹ کے باعث سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جس کے دوران 15 سے 20 منٹ تک ٹریفک معطل رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک کی بندش پر مشتعل شہریوں نے پولیس کی جانب سے قائم حفاظتی حصار اور رکاوٹیں توڑ دیں اور اپنی گاڑیاں لے کر پروٹوکول کے سامنے آ گئے جس سے سکیورٹی انتظامات درہم برہم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:علاقائی کشیدگی اہم سبق، متبادل توانائی ذرائع پر فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ

واقعے کے دوران پروٹوکول پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے شہریوں کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم صورتحال کشیدہ رہی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں شہریوں کو رکاوٹیں عبور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔