نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 69 تاخیر کا شکار

Calender Icon ہفتہ 11 اکتوبر 2025

نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کی وجہ سے پروازوں میں 20 گھنٹے تک تاخیر ہوگئی۔

انتظامی مسائل کی وجہ سے نجی ایئر لائن کی ملک بھر کی 6 پروازیں منسوخ اور 69 تاخیر کا شکار ہیں۔

نجی ایئر لائن کی کراچی سے گوادر، ملتان، اسکردو کی 5 جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی 1 پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی 28 پروازوں میں 1 سے 20 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے ریاض کی نجی ایئر لائن کی پرواز 20 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

کوئٹہ سے اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازوں میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔