ویمنز ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی

Calender Icon ہفتہ 11 اکتوبر 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دے دی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

بروک ہیلی ڈے نے 69 اور کپتان صوفی ڈایوائن نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

بنگلادیش کی جانب سے رابعہ خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 39.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فہیمہ خاتون 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، رابعہ خان نے 25 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور لیا تاہوہو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی ایونٹ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پہلی فتح ہے۔