اداکارہ عظمیٰ طاہر نے دانش تیمور کو ’مغرور‘ قرار دیدیا

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عظمیٰ طاہر(Uzma Tahir) نے اداکار دانش تیمور کو مغرور انسان قرار دے دیا۔

عظمیٰ طاہر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکاروں کے رویے اور بالخصوص اداکار دانش تیمور کے رویے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ دانش تیمور لوگوں کی نظر میں شاید بہت اچھے انسان ہوں گے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب ان کے اندر ’میں‘ آ گئی ہے، وہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مغرور ہو گئے ہیں، وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں کہ جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے تب ان کے حالات کیسے تھے؟

اداکارہ نے کہا کہ دانش نے میرے ساتھ کام کیا اور میں ان کے ماضی کے حالات کو جانتی ہوں کہ انہوں نے کیا کیا نشیب و فراز دیکھے، لیکن اب مجھے ہیرو بن کر دکھاتے ہیں کہ میں تو کروڑوں میں کماتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:اکشے کمار کی آنکھوں کی سرجری، شوٹنگز میں حصہ نہیں لیں گے؟

اُنہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے، ان کے پاس ایف ایکس بھی نہیں تھی، بس میں سفر کر کے آئے تھے۔

عظمیٰ طاہر نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو اپنے ماضی کو یاد رکھنا چاہیے، اگرچہ دانش تیمور اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں ساتھیوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔