معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی؛ ڈی جی آئی ایس پی آر

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر(Dgispr) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا اللہ کے فضل اور رحمت سے مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتری۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شسکت دی، یہ بات پاکستانی بچوں کے ساتھ ہندوستانی بچے بھی جانتے ہیں لیکن یہ الگ بات ہے کہ وہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا ہندوستان نے بہت مکاری سے بیانیہ بنایا کہ پاکستان دہشتگردی کرتا ہے لیکن یہ لوگ خود دہشتگردی میں ملوث ہیں اور دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کی خوشحالی اور معاشی ترقی کے لیے شمسی توانائی منصوبے کا آج باضابطہ افتتاح کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن پاکستان نے جو سوالات اٹھائے تھے وہ اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کون لوگ تھے جنہوں نے یہ کروایا، بھارت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت اپنے لوگوں پر دہشتگردی کرایا ہے اور الزام دوسروں پر عائد کر دیتا ہے، بھارت کے لیے نصیحت کے لیے سچ بولنا سیکھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو پھر آؤ سامنے، بھارت کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کرو، روایتی یا غیر روایتی، ہم کھڑے ہیں، بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، یہ جنگ زمین، فضا، سمندر، سائبر اور ذہنوں میں ہے، ہم پہلے بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، اگر کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط ہم دکھا چکے ہیں۔