معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے 8 جہاز گرائے، ائیر وائس مارشل طارق غازی

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس ائیر وائس مارشل طارق غازی(tariq ghazi) نے کہا ہےکہ ہم نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے اور اب ہم 8 صفر پر ہیں۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل طارق غازی نےکہا کہ بھارت کے گرائے۔

ان جہازوں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہے، اس کے علاوہ ایک انتہائی مہنگا کثیرالجہتی خود کار ائیرل سسٹم بھی تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے اور اب ہم 8 صفر پر ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ طارق غازی نے بھی کہا کہ ہم مستقبل کی جنگ کی تیاری کررہے ہیں، ائیرفورس کا پائلٹ جب جہاز میں جارہا تھا۔

اس کے ذہن میں ڈر نہیں تھا، یہ دنیا تو آنی جانی چیز ہے، جتنا وہ زندگی سے پیار کرتے ہیں، اتنا پیار ہمیں شہادت سے ہے، شہید کی موت اس کا زیور ہوتی ہے۔

احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہم نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، یہ بات پاکستانی بچوں کے ساتھ ہندوستانی بچے بھی جانتے ہیں لیکن یہ الگ بات ہے کہ وہ اسے مانتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بہت مکاری سے بیانیہ بنایا کہ پاکستان دہشتگردی کرتا ہے لیکن بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کشمیر اور منی پور میں لوگوں پر ظلم کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےمزید کہا کہ پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہوگیا لیکن پاکستان نے جو سوالات اٹھائے تھے وہ اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کون لوگ تھے جنہوں نے یہ کروایا،۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل، بجلی سستی ہوگی یا مہنگی کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ

بھارت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا، انہوں نے 15 منٹ کے بعد مقدمہ درج کر دیا کہ دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے لیکن ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اتنی نالائق ہیں کہ سرحد سے سیکڑوں کلو میٹر اندر آنے والوں کو روک نہ سکیں۔