وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق(zeeshan rafiq) کی زیر صدارت اجلاس ہواجس دوران بریفنگ۔لاہور میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کیلئےایک آئی ٹی کمپنی نے بلا معاوضہ خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی،فیشن اسکوائر اورنجی اسپتال میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز ہوگا، پارکنگ فیس کی ادائیگی موبائل ایپ کےذریعے ہوسکےگی۔
کیو ار کوڈ سے پارکنگ فیس براہراست لاہور پارکنگ کمپنی کے اکائونٹ میں جائیگی۔ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کیلئےآئی ٹی کمپنی کی بلا معاوضہ خدمات کی پیشکش پر غور کریں گے ۔حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کرینگی۔
مزید پڑھیں:ابھی تک ایران سے جواب موصول نہیں ہوا، آج ملنا چاہیے: مارکو روبیو
ڈیجیٹل پارکنگ کے لئے دنیا کے کامیاب ماڈلز کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اوور چارجنگ کی شکایات ختم ہونے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ میں بھی مدد ملے گی ڈیجیٹل پارکنگ سٹینڈز کو سیف سٹیز اتھارٹی سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔












جمعہ 8 مئی 2026 