خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجی ہلاک ،آئی ایس پی آر

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورس(security forces)ز نے7 اور 8 مئی کو خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں، پانچوں دہشتگردوں کو 2 مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دوران کارروائی ایک خوارج کو ہلاک کیاگیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمےکے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فتنہ خوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی حکومت خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لے آئی

وزیراعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، ساتھ ہی واضح کردیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔