قسط منظوری حکومتی اقدامات پراعتماد ہے، نائب وزیراعظم

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار(Ishaq Dar) نے کہا ہے کہ قسط کی منظوری حکومتی اقدامات پر آئی ایم ایف کے اعتماد کی علامت ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی مخالفت کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے ہزیمت سے دوچار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحاتی پروگرام اور عوام کو ریلیف جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی۔

مزیدپڑھیں:منیب بٹ کے انسانیت بھرے انداز نے دل جیت لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔