لاہور: کم عمر لڑکی کی بحفاظت بازیابی، مسلم ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن (Muslim Town) میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 11 سے 12 سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو اس کے اہل خانہ نے نیو مسلم ٹاؤن میں ایک گھر میں کام کے لیے چھوڑا تھا، تاہم وہ وہاں سے کسی کو اطلاع دیے بغیر چلی گئی، جس کے بعد والد نذیر کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

واقعے کے بعد مسلم ٹاؤن پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کیں۔ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور مقامی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کا سراغ لگایا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کا رشتہ طے پا گیامزید پڑھیں؛

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تلاش کیا اور اسے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

بچی کے والد نذیر نے بیٹی کی محفوظ واپسی پر مسلم ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن تیمور عباس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔