لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشت گردوں کو واپس پاکستان لایا، نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف نے قوم کو دہشت گردی کیخلاف یکجا کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی، نیشنل ایکشن پلان نوازشریف کا متفقہ قومی منصوبہ تھا، بانی پی ٹی آئی نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی، 2018 کے بعد کے پی میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کی گئی، دہشت گردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب حکومت نے کہا کہ شہدا کے لہو کا حساب بانی پی ٹی آئی کو دینا ہوگا، نواز شریف نے مؤثر آپریشن سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو پناہ، رہائش اور فنڈز دیے، دہشت گردوں کو کےپی میں لاکر آباد کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردی کو پنپنے دیا،سہولت کاری کی، دہشت گردی کا خاتمہ سہولت کاروں کے احتساب سے ہونا چاہیے، قوم نے افواج، پولیس اور عوامی سطح پر قربانیاں دیں، بانی پی ٹی آئی نے شہدا کے لہو سے بے وفائی کی۔