پاکستان نے معرکہ حق کے حوالے سے نئی ڈاکومنٹری “88 hours war ”جاری کردی

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

ڈاکو منٹری میں “آپریشن ضربِ کرار”کے(operation zarb karar) تحت بھارتی جارحیت کاجواب نمایاں کیا گیا ہے جس میں “آپریشن ضربِ کرّار” کے تحت بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی شاندار دفاعی کارروائیوں کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

ڈاکومنٹری میں “آپریشن ضربِ کرار”کےتحت بھارتی جارحیت کاجواب نمایاں کیاگیاہے،مختصرمگر اہم معرکےمیں جنگی صورتحال کا نقشہ بدلنےکی جھلک دکھائی گئی،انتہائی اہم معرکے نےصرف ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں جنگی صورتحال کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔

پاک افواج کی درست حکمت عملی اور مربوط جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا،پاک افواج نے دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں ملٹی ڈومین ڈیفینسو کاؤنٹر ایئر مشن انجام دیا،فضا، زمین اور جدید الیکٹرانک جنگی نظاموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آپریشن کےدوران پاکستان کے جنگی طیاروں، نگرانی کے نظام اوردفاعی ٹیکنالوجی نےانتہائی سرعت اور مہارت کے ساتھ دشمن کی نقل و حرکت کو نہ صرف محدود کیا بلکہ جنگی میدان کا توازن بھی اپنے حق میں موڑ لیا۔

پاک فضائیہ نے دشمن کی نقل و حرکت محدودکرکےجنگی توازن پلٹ دیا،جدید حکمت عملی اور برق رفتاری سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے گئے،عسکری ماہرین کے مطابق پاک فضائیہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

مزید پڑھیں:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، 11 منزلہ عمارت سے گر کر 4 سالہ بچہ معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا

ڈاکومنٹری میں 88 گھنٹوں کی شدید کشیدگی اور جنگی صورتحال کی تفصیل ہے،تینوں مسلح افواج کے مثالی تعاون اورپیشہ ورانہ مہارت کواجاگرکیا گیا،ڈاکومنٹری کامقصد قوم کودفاعی تیاریوں اور قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔