اسلام آباد : امن و امان کی صورتحال کے باعث دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا نیا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے احکامات تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد اور دیگر اہم مقامات سے جڑی سڑکوں پر ٹریفک کے لیے متبادل روٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔
راول ڈیم چوک سے فیض آباد: دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک (ترامڑی چوک)، لہتراڑ روڈ، کھنہ پل اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ ایئرپورٹ جانے والوں کے لیے کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے کا راستہ متبادل ہوگا۔
گارڈن فلائی اوور سے فیض آباد:دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ آئی ایٹ کے رہائشی حضرات زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، راول ڈیم چوک سے پارک روڈ استعمال کریں۔
کھنہ پل سے فیض آباد ایکسپریس ہائی وے
دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ، کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک (ترامڑی چوک)، پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں۔
نائنتھ ایونیو سے فیض آباد (آئی جے پی روڈ)
دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ آئی جے پی روڈ سے گوہر شہید چوک (گندم گودام چوک)، فقیر ایپی روڈ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔ اسی طرح سی ڈی اے ڈبل روڈ سے آئی ٹین سروس روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
زیرو پوائنٹ سے ایکسپریس ہائی وے
زیرو پوائنٹ سے ایکسپریس ہائی وے جانے والے شہری سری نگر ہائی وے، راول ڈیم چوک، پارک روڈ، لہتراڑ روڈ، کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔
زیرو پوائنٹ سے فیض آباد (فیصل ایونیو)
دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ اسلام آباد سے فیصل ایونیو کے راستے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
ایف ایٹ، ایف نائن، ایف ٹین، ایف الیون، جی ٹین، جی الیون اور دیگر سیکٹرز کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے سری نگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑ استعمال کر سکتے ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ نئے ٹریفک پلان پر عمل کریں اور متبادل راستوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ اور آسان بنائیں۔ پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے۔