پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی قانونی ٹیم استعفے کا جائزہ لے گی اور آئین وقانون کے مطابق اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔
گورنر نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ تمام فیصلے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے اور صوبے کی بہتری کے لیے تمام اقدامات شفافیت کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔