الیکشن کمیشن گلگت بلتستان(Election Commission Gilgit-Baltistan) نے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 7 امیدواروں کو شوکاز جاری کردیا، جس میں ہدایت کی ہے کہ ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہو کر وضاحت دیں۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے 7 امیدواروں سمیت اہم قیادت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ضلعی مانیٹرنگ آفیسر گلگت کی جانب سے صدر ن لیگ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، ڈاکٹر محمد اقبال، عتیق الرحمان اور محمد عالمگیر، ن لیگی امیدوار رانا فرمان، حبیب اللہ اور شفیق الدین کو نوٹسز جاری کئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 7 مئی کو وزیراعظم کے دورہ گلگت کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔
مزیدپڑھیں:170 روپے میں فروخت ہونے والا پیٹرول 210 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا
نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دورے کے دوران این او سی (NOC) کی شرائط کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، جو کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
تمام متعلقہ رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 مئی دوپہر 2 بجے ڈپٹی کمشنر گلگت کے دفتر میں ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہو کر وضاحت دیں۔
الیکشن کمیشن نے تنبیہ کی ہے کہ اگر مقررہ وقت پر تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس واقعے نے گلگت بلتستان کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کر دی ہے، جہاں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے۔














پیر 11 مئی 2026 