قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

تہران ، قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز(L N G Ship) خصوصی ایرانی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایل این جی جہاز مزہم آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاز میں قطر کی بڑی راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی بھری گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:وزارت اطلاعات نے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا

ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا تھا۔