پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مئی کیلئے 2 ایل این جی کارگوز(L N G Carrgoes) کیلئے ٹینڈر جاری کیےتھے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈکے مطابق ایل این جی ٹینڈرز قطر سے ایل این جی جہاز آنے کے بعد منسوخ کئے، 12 سے 16 اور 24 سے 28 مئی تک ڈلیوری کےلیے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا ہے۔

پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈھاکا ٹیسٹ کا چوتھا دن: بنگلادیش کو 179 رنز کی سبقت حاصل

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ہے۔ 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔