اسلام آباد، وفاقی وزیر اویس لغاری (Awais Laghari)نے توانائی سیکٹر کی اصلاحات کو ملک کے لیے بہت اہم قرار دیدیا اور کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کےلیے دفن کردیا ہے۔
پاور ڈویژن سے جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ توانائی سیکٹر اصلاحات کے بعد صنعت اور زراعت کےلیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دن کے وقت بی 3 اور بی 4 کے لیے 6 سے 7 روپے سستی بجلی دیں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں سیف کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم موقع دے رہے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ڈیفیکٹو میٹر 3 ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔













پیر 11 مئی 2026 
