وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت (Asif Ali Zardari)نے خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی۔
لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا، لیاقت شہید کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے روشن مثال ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی سفارش اور صدر پاکستان کی منظوری، قومی ہیرو کی عظیم قربانی کا اعتراف ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا سستی ترین گاڑی متعارف کرانے پر غور
ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے نا پاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ لیاقت شہید کی قربانی دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔













بدھ 13 مئی 2026 
