اوپیک کی تیل کی پیداوار 2 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

پیڑول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک(Opec) کی تیل کی پیداوار 2 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔

خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی پیداوار اپریل میں 2 کروڑ بیرل یومیہ سے کم ہوکر 8 لاکھ 30 ہزار بیرل ہوگئی۔ کویت کی تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، کویت نے اپریل میں صفر خام تیل برآمد کیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور عراق کی تیل کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی تیل کی پیداوار 70 لاکھ بیرل یومیہ تک گر گئی۔

متحدہ عرب امارات واحد خلیجی ملک ہے جس کی تیل کی پیداوار اپریل میں بڑھی، اس کے علاوہ وینزویلا اور لیبیا کی بھی اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھی۔