ملک بھر میں سونے کی قیمت (Gold Rates)میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آ گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کا رجحان
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ کا مجوزہ دفاعی منصوبہ ابتدائی تخمینوں سے کئی گنا مہنگا پڑنے لگا
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی سیاسی کشیدگی سونے کی قیمتوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 231 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 9 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے اثرات دیگر کموڈیٹیز کی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔













بدھ 13 مئی 2026 
