لاہور: پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ، تیسری ہی گیند پر اوپنر عبداللہ شفیق آؤٹ

Calender Icon اتوار 12 اکتوبر 2025

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔


پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر آؤٹ کیا، اس وقت امام الحق 12 اور شان مسعود 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے 4 اوورز میں 28 رنز بنالیے ہیں۔