بارش، تیز آندھی اور شدید ژالہ باری مختلف سرکلز میں 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ (field staff active)ہیں، متاثرہ فیڈرز جلد بحال کر دیئے جائیں گے: ترجمان لیسکو

لاہور اور گردونواح میں طوفانی بارش اور اولے پڑنے کے باعث مختلف سرکلز میں 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 23 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بارش ختم ہوتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مرحلہ وار بحالی شروع کی جائے گی ، لیسکو کی جانب سے صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

ترجمان لیسکو کا کہناتھا کہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں، متاثرہ فیڈرز جلد بحال کر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:آج 720 گھر مزدوروں کو دئیے، مزیدمفت پلاٹ اور تعمیری قرضہ بھی دینگے: مریم نواز

کسی بھی شکایت کے لیے لیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں، لیسکو صارفین کو بہتر سے بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔