سونا پھر اُڑان بھر گیا، ایک دن میں بڑا اضافہ، خریدار پریشان

Calender Icon جمعرات 14 مئی 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں(high gold prices) ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کمی کے بعد آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:معروف ایئرلائن نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر بڑھ کر 4700 ڈالر تک جا پہنچا۔