کراچی ،سندھ ہائیکورٹ(sindh high court) نے سندھ پبلک سروس کمیشن کےکمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2024 سے متعلق ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دیدیا۔
سیکرٹری ایس پی ایس سی اور کنٹرولر امتحانات طلب ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2024 سے متعلق نتائج کے حوالے سے سنگین خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے تمام شواہد پیش کرنےکا حکم دیدیا۔
عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج سے متعلق 6 مئی کی پریس ریلیز پر عمل درآمد روکنےکا بھی حکم جاری کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے اپنے من پسند امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس، گندم، حج، سستی ہائوسنگ، احتساب سمیت متعدد بڑے فیصلے
عدالت نے وزیر اعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری، چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی تک جواب طلب کرلیا۔












جمعرات 14 مئی 2026 