ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔