وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ (Murad Ali Shah) نے جیکب آباد میں پسند کی شادی پر گاؤں کے گھروں کو جلانے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جیکب آباد کا افسوس ناک واقعہ ایک ہفتہ پرانا ہے، پسند کی شادی کرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا تھا، لڑکی کے خاندان والوں نے اغوا کی ایف آئی آر کٹوائی، لڑکی نے ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کی۔
شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اغوا نہیں پسند کی شادی کی ہے، لڑکی کے خاندان کے کچھ افراد نے پیغام دیکھ کر انتشار پھیلایا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کیا، ابھی تک انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت 5 افراد گرفتار ہیں، 20 افراد موقع سے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 