پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز

Calender Icon اتوار 12 اکتوبر 2025

پاکستان کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہچیسن پورٹ پر کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا  ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہچیسن پورٹس جو پاکستان کا گہرے پانی میں سب سے بڑا کنٹینر ٹرمینل ہے۔ آج وہاں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوا ہے۔
 یہ کنٹینر بردار جہاز جو 400 میٹر لمبا اور 24 ہزار 70 ٹی ای یو ایس کی گنجائش رکھتا ہے۔ اس کا کامیابی کے ساتھ برتھ کیا گیا۔
 ایم ایس سی مِکول جدید ترین کنٹینر بردار جہاز ہے، جس کا شمار دنیا کے بڑے جہازوں میں کیا جاتا ہے اور اس کی پاکستان آمد ملکی بحری تاریخ میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
 پاکستان کے ہچیسن پورٹس میں اب تک انتہائی بڑے جہاز لنگر انداز ہو چکے ہیں۔ یہ بندرگاہ انفرااسٹرکچر اور آپریشنل مہارت کے نئے معیار قائم کر رہا ہے۔
 ایم ایس سی مِکول کی آمد عالمی شپنگ لائنز کے پاکستان کی بحری صلاحیت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔