اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن ،مختلف کارروائیوں میں چارملزمان گرفتار

Calender Icon پیر 13 اکتوبر 2025

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، چار کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدکر لی- ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی کے راستے برمنگھم جانیوالے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ، گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-