امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، میڈیا ذرائع

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ(tulsi gibard) اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تلسی گبارڈ نے مستعفی ہونے کی وجہ انکے شوہر کو انتہائی نایاب قسم کے ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص قرار دیا ہے۔

45 سالہ تلسی گبارڈ نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز اوول آفس میں ایک ملاقات کے دوران آگاہ کردیا تھا۔

برطانوی خبر ایجنسی نے اس معاملے سے واقف شخص سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ تلسی گبارڈ کو وائٹ ہاؤس نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ خان کی ملازمت میں 4 سالہ توسیع کا بڑا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تلسی گبارڈ 30 جون کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس آرون لوکاس عبوری ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔