سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4,600 روپے مہنگا

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

سونا کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق فی تولہ سونا کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل سستا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کرنسی کی قدر میں تبدیلی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔