ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک مفاہمتی یادداشت زیر غور ہے، یہ بات بھی درست ہے کہ ابھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیاتھا کہ امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا، ایران نے امریکا سے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران مفاہمت پر صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔
امریکا نے بیشتر ایرانی تجاویز مان لی ہیں، رکن ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ امور فدا حسین مالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تازہ بات چیت میں بیشتر ایرانی تجاویز مان لی ہیں۔
تہران سے جاری بیان میں فداحسین مالکی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
رکن ایرانی پارلیمانی کمیشن برائےقومی سلامتی و خارجہ امور نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تازہ بات چیت میں بیشتر ایرانی تجاویز مان لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک چلانے کیلئے ہم سب ملکر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے، آصف زرداری
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو اب تشویش ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے وفا نہ کرنے کی عادت پر ہے، جس کا مظاہرہ حالیہ دنوں میں اکثر کیا گیا ہے۔












جمعرات 28 مئی 2026 