لاہور، پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ (saqib chadhur)سے متعلق تنازع پر ردعمل دیتے ہئوے معاشرے میں بڑھتے ہوئے لِو اِن ریلیشن شپ کلچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اگر ایسے واقعات معاشرے میں عام ہو گئے تو پھر پاکستان کے نام سے اسلامی جمہوریہ کا لفظ ہٹا دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اب لِو اِن ریلیشن شپ کے بہت سے جواز پیش کیے جا رہے ہیں۔ ایسا نہ کریں، خدا کے لیے اسے نارمل اور مقبول نہ بنائیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اگر یہ واقعی ایک تعلق تھا تو اسے احترام اور شائستگی کے ساتھ ختم ہونا چاہیے تھا، اگر معاملہ مالی لین دین کا تھا تو اسے نجی طور پر حل کیا جانا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں:کیا ہم امن کے قریب یا دوبارہ جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟امریکہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریق اس معاملے میں برابر کے ذمے دار ہیں اور اس قسم کے ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر لانا بچگانہ حرکت ہے۔












جمعہ 29 مئی 2026 