امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(donald trump) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی، ہمارے جہاز اب گھر واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ تقریباً منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے، افزودہ یورنیم کی یہ تباہی 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی، امریکا اس ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو زمین سے نکالے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر اتفاق ہے کہ چین اور امریکا کے پاس یہ تکنیکی صلاحیت موجود ہے، یہ کام ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون اور ہم آہنگی میں کیا جائے گا، ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو نکال کر پھر تباہ کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیگر کئی معاملات، جو نسبتاً کم اہمیت کے حامل ہیں، پر بھی اتفاق ہو چکا ہے، اب میں سچویشن روم میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کر رہا ہوں، آبنائے ہرمز سے تمام آبی بارودی سرنگیں اگر موجود ہیں تو ختم کی جائیں گی.
ہم نے زیرِ آب مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے، ایران فوری طور پر باقی ماندہ سرنگوں کو ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:کوٹلی ستیاں، خوفناک آتشزدگی، کئی علاقوں تک پھیل گئی، قابو پالیا، پی ڈی ایم اے
امریکی صدر نے کہا کہ بحری آمد و رفت کے لیے بغیر کسی ٹول ٹیکس آبنائے ہرمز کھولنا ہوگی، آبنائے ہرمز سے تمام آبی بارودی سرنگیں اگر موجود ہیں تو ختم کی جائیں گی۔












جمعہ 29 مئی 2026 