وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر Donald Trump کے معالج کی جانب سے ایک میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں ان کی صحت اور حالیہ طبی معائنے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ 26 مئی کو ہونے والے سالانہ طبی معائنے کے بعد “بہترین صحت” میں ہیں اور بطور صدر اپنی تمام ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دیے گئے ہیں۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی قلبی صحت تسلی بخش ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیے گئے الیکٹروکارڈیوگرام تجزیے میں بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
طبی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیتوں کے امتحان میں 30 میں سے 30 نمبر حاصل کیے، جبکہ اعصابی معائنے میں بھی کسی غیر معمولی مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
میمو میں ان کے ہاتھ پر نظر آنے والے زخم یا نیل کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بار بار مصافحہ کرنے اور اسپرین کے استعمال کا ایک عام اثر ہے۔
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر نے فوربز ’’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘‘ فہرست میں جگہ بنا لی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ کا وزن 238 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور وہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسپرین کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے والی دو ادویات بھی استعمال کرتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق طبی معائنے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنی صدارتی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔












ہفتہ 30 مئی 2026 