ایران کا مبینہ میزائل حملہ، کویت میں ایئر بیس پر امریکی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات

Calender Icon ہفتہ 30 مئی 2026

امریکی جریدے بلومبرگ (Bloomberg) کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے کویت میں ایک ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے اس مبینہ حملے میں دو ایم کیو-9 ریپر اسٹرائیک ڈرونز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں؛اسرائیل کا جنوبی لبنان سے انخلا کا مطالبہ مسترد، مذاکرات تعطل کا شکار

بلومبرگ کے مطابق کویتی ایئر ڈیفنس نے ایک فتح 10 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کے ملبے کے کچھ حصے علی السلیم ایئر بیس پر گرے، جس سے نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

تاحال اس واقعے کی آزادانہ تصدیق یا سرکاری سطح پر مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔