معروف گلوکار عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

Calender Icon اتوار 31 مئی 2026

لاہور،معروف گلوکار عنایت حسین بھٹی(anyyat hussain bhatti) کو ہم سے بچھڑے 27 برس ہوگئے،ان کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

جاندار آوازاورفن گائیکی کےذریعےلالی وڈ پر 30 سال سےزائد تک راج کرنےوالےعنایت حسین بھٹی 1953میں فلم شہری بابو میں فقیرسائیں کا کردار اور بھاگاں والا گیت عنایت حسین کی شناخت بن گیا۔

عنایت حسین نےنہ صرف اپنےآپ کوبہترین گلوکارکےطورپرمنوایابلکہ ہدایتکاری اورفلمسازی بھی کی،انہوں نےچن مکھنا ،سجن پیارا سمیت اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026 -27، آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح 19 فیصد کرنے پر زور

عنایت حسین بھٹی نےنگارایوارڈ سمیت مختلف ایوارڈ حاصل کیے۔31مئی 1999 میں فنون لطیفہ کی توانا آواز ہمیشہ کیلیے خاموش ہوگئی۔