آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلنڈر 1 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔، جس کے بعد گھریلو اور کمرشل صارفین پر مزید مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔
، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں عام صارفین کے لیے ایل پی جی کا استعمال مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر کی قیمت میں مجموعی اضافہ 1 روپے 32 پیسے تک پہنچا ہے، تاہم مختلف مارکیٹوں میں ترسیل اور ٹرانسپورٹ چارجز کے باعث یہ قیمت مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:لیسکو کا خراب میٹروں کی تبدیلی کے لیے نئی پالیسی کا اعلان
حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر قیمتیں ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔ اوگرا ہر ماہ بین الاقوامی قیمتوں اور کرنسی ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔
دوسری جانب صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی اور گیس کے نرخ بلند سطح پر ہیں اور اب ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ غریب طبقے کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔
ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال میں مارکیٹ پر کنٹرول اور مانیٹرنگ مزید ضروری ہو جاتی ہے تاکہ مصنوعی قلت یا اضافی منافع خوری کو روکا جا سکے۔












پیر 1 جون 2026 