لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی(abid malhi) اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے دونوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں پر سماعت کی۔وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے شواہد اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اس لیے سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر راحیلہ شاہد نے اپیلوں کی مخالفت کی۔مؤقف اپنایا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد میرٹ پر فیصلہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:نیو بلیو ایریا میں انٹری فیس چارجنگ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میںپٹیشن دائر
دونوں مجرموں کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں اپیلیں خارج کر دیں اور مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔












بدھ 3 جون 2026 