وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےواشنگٹن میں امریکی معاون وزیرخزانہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں ، جہاں انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی- وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، ورچوئل اثاثوں سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا،،،،، سینیٹر محمد اورنگزیب نے دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،،،،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے موٹروے 6کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پراظہار تشکر کیا،،،، پولیو کے خاتمے اور تیل فراہمی کے منصوبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا،،، وفاقی وزیرخزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر اور سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں،،،، وزیرخزانہ نے یوایس پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں بھی شرکت کی
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی معاون وزیرخزانہ سمیت دیگرحکام سے ملاقات
منگل 14 اکتوبر 2025












