پاکستان کسی کے زیرِ اثر نہیں، روسی صدر

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران روس کے صدر Vladimir Putin نے بھارتی صحافی کے پاکستان سے متعلق منفی سوال پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان کسی ایک ملک کے زیرِ اثر ہے۔

ان کے مطابق Pakistan ایک بڑا ملک ہے جس کے مختلف ممالک کے ساتھ آزادانہ تعلقات موجود ہیں ،صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ Russia اور China کے درمیان فوجی تعاون طویل عرصے سے جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون برقرار رہے گا۔

ایران سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ Iran کے ساتھ روس کے اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں اور ماسکو بحرانوں کے پرامن حل میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایچ ای سی کا ڈگری منظوری نظام سخت کرنے کا اعلان

یوکرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ عرصے میں روس نے یوکرین کے تقریباً 2 ہزار 440 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کیا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ Ukraine کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے روس مذاکرات اور پرامن راستے کا خواہاں بھی ہے۔