سمندری کیبل کی مرمت، آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

Calender Icon منگل 14 اکتوبر 2025

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، مرمت کا کام آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کی جائے گی۔

مرمت کے کام کے سبب انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔