پاکستان کیخلاف میچز میں امپائرنگ کے فیصلے بھارت کے حق میں ہوتے ہیں، خوشدل شاہ

Calender Icon منگل 9 جون 2026

پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ(Khushdil Shah) نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلوں کے دوران سازگار امپائرنگ اور میچ سے متعلق فیصلوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

خوشدل شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت کے خلاف میچز کے دباؤ اور جذبات کے بارے میں بات کی۔

مزیدپڑھیں:نائٹ کلب میں جھگڑے کا واقعہ: بین اسٹوکس سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان

اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچز کے دوران بہت سی چیزیں بھارت کے حق میں ہوتی ہیں، جیسے کہ امپائرنگ کے فیصلے ان کے حق میں جاتے ہیں، ڈریسنگ روم کے کچھ فیصلے، یہاں تک کہ میچ بھی ان کی خواہش کے مطابق ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتوحات خاص طور پر ان چیلنجز کی وجہ سے اضافی اطمینان دیتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود پاکستان جب بھارت سے جیتتا ہے، تو یہ خاصا خوشگوار ہوتا ہے۔