بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے اپنےو الد لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کی دو بیویوں کی رہائش گاہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندرا نے رواں برس انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اُداس تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا تھا کہ ’دوریاں دِلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں، کب ملے گا چھٹکارا، ان غلط فہمیوں سے‘۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئی تھیں کہ دھرمیندرا 2 بیویوں اور 6 بچو ں کی موجودگی کے باوجود فارم ہاؤس پر تنہا زندگی گزارہے ہیں جس کے بعد اب بوبی دیول نے خاموشی توڑتے حقیقت دنیا کو بتادی ہے۔
بوبی دیول کی گفتگو
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بوبی دیول نے اپنے والدین کی زندگی سے متعلق واضح کیا کہ دھرمیندرا اور پرکاش کور کھنڈالہ میں اپنے فارم ہاؤس میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔
بوبی دیول کے مطابق میری والدہ بھی وہیں والد کے ساتھ کھنڈالہ کے فارم ہاؤس میں رہتی ہیں، انہیں فارم ہاؤس میں رہنا اچھا لگتا ہے ، وہ اب بوڑھے ہو چکے ہیں، انہیں وہاں کا کھانا پسند ہے، وہاں رہنا ان کیلئے آرام دہ اور پرسکون ہے۔
والد کی مبہم پوسٹ کے حوالے سے بوبی نے واضح کیا کہ ’پاپا بہت جذباتی ہیں، وہ اظہار کرنے والی شخصیت ہیں،کبھی کبھی وہ حد سے گزر جاتے ہیں جس پر میں ان سے سوال کروں کہ انہوں نے ایسا کیوں لکھا تو کہتے ہیں کہ میں اپنے دل کی پیروی کرتے ہوئے لکھتا ہوں‘ ۔
اپنی والدہ پرکاش کور سے متعلق بوبی نے بتایا کہ’ میری والدہ لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں، وہ ایک مضبوط عورت ہیں ایسی مضبوط عورت میں نے اپنی لائف میں نہیں دیکھی، ان کا سفر بہت مشکل تھا، وہ ایک چھوٹے سے گاؤں سے آئی تھیں، بعد میں انہیں ایک سپر اسٹار کی بیوی کے طور پر شہر کی زندگی سے ہم آہنگ ہونا پڑا جو کہ ہر گز آسان نہیں تھا‘۔
لیجندڑی اداکار دھرمیندرا کی دو شادیاں
یاد رہے کہ دھرمیندر انے 1954میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 4 بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔
بعد ازاں 1979 میں دھرمیندرا نے بالی وڈ کی ڈریم گرم ہیما مالنی سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں آہانہ دیول اور ایشا دیول ہیں۔