لاہور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، دو ہفتوں میں سینکڑوں گرفتاریاں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ لاہور پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 331 ملزمان کو گرفتار کر کے 703 مقدمات درج کیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تمام فیلڈ افسران کو بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے اور متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ مقدمات کو پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
لاہور میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن، دو ہفتوں میں 331گرفتاریاں

