وفاقی حکومت کا بجٹ عاشورہ محرم سے قبل منظور کرانے کا ہدف مقرر

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق(ayaz sadiq) کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلاتعطل چلانے کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عاشورہ محرم سے قبل بجٹ کی منظوری لینے کی کوشش کرے گی، 23 یا 24 جون تک بجٹ منظور کروانے کا ہدف ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران ہفتے اور اتوار کی چھٹی بھی نہیں کی جائے گی بلکہ اجلاس بلاتعطل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:PSL 2026، نئی ٹیموں کی شمولیت سے بورڈ آمدن میں اربوں روپے اضافہ

ذرائع کے مطابق اگر عاشورہ سے قبل بجٹ منظور نہ ہوسکا تو عاشورہ کے سوا کوئی چھٹی نہیں ہوگی، ضمنی گرانٹس عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد منظور کروائی جائیں گی۔