ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

Calender Icon ہفتہ 13 جون 2026

پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر(Nida Yasir) ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اس بار تنقید کی وجہ ان کا خود کو ملینیل نسل کا حصہ قرار دینا بنا۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں ملینیلز (1981ء سے 1996ء کے درمیان پیدا ہونے والے) اور جین زی (1997ء سے 2012ء کے درمیان پیدا ہونے والے) کے درمیان فرق پر مبنی ایک خصوصی شو کیا۔

پروگرام میں ندا یاسر نے خود کو ملینیلز کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے اپنی نسل کے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔

شو میں شریک اداکارہ عنبر خان نے بھی متعدد بار ندا یاسر کو ملینیل قرار دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

صارفین نے نشاندہی کی کہ ملینیلز وہ افراد ہوتے ہیں جو 1981ء سے 1996ء کے درمیان پیدا ہوئے ہوں، جبکہ ندا یاسر اور عنبر خان کی عمر اور کیریئر کو دیکھتے ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر جنریشن ایکس سے بنتا ہے، نہ کہ ملینیل نسل سے۔

مزیدپڑھیں:ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ملینیلز کی عمر اس وقت تقریباً 30 سے 45 سال کے درمیان ہے، ندا اور عنبر غالباً جنریشن ایکس سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی بیٹیاں ملینیل ہو سکتی ہیں۔

کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بچپن میں ندا یاسر کے ڈرامے دیکھتے تھے، اس لیے ان کا اور ندا یاسر کا ایک ہی نسل سے تعلق ہونا ممکن نہیں لگتا۔