امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکار کردیا۔
میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔
اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں گے، آزاد اور خودمختار صحافت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔